آئین کی بے حرمتی کرنے والے ہندو مہا سبھا کے لوگوں کو گرفتار کیا جائے : ایس ڈی پی آئی

کانپور، ۳۰ جنوری (پریس ریلیز): سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے آج یومِ جمہوریہ کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف دھرنے کا اہتمام کیا۔ غور طلب ہے کہ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے قومی نائب صدر اشوک کمار شرما کی صدارت میں یومِ جمہوریہ کی مخالفت میں ۲۶ جنوری کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ ایس ڈی پی آئی نے اس کی پرزور مخالفت کی۔ اس کے مد نظر کانپور کے شکشک پارک روڈ پر ایس ڈی پی آئی کے ذریعہ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو میمورنڈم دے کر اس ملک مخالف حرکت کے لیے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
SDPI dharna against Hindu Mahasabha
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری نفیس نوری نے کہا کہ یومِ جمہوریہ ایک ایسا دن ہے، جب ہندوستانیوں نے برابری کی گارنٹی آئین کے ذریعہ دی، لیکن بدقسمتی سے کچھ ملک دشمن عناصر فاشسٹ گروپوں کی شہہ پر اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرور عالم نے کہا کہ یہ مودی سرکار کے منھ پر طمانچہ مارنے جیسا ہے۔ مودی کابینہ کے وزیر اکثر اقلیتوں، دلتوں اور پس ماندہ طبقوں کے خلاف بھڑکاؤ بیان دیتے رہتے ہیں او اب ہندو مہا سبھا کے غنڈے ہمارے آئین کی بے حرمتی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ہندوتوا وادی گروپ آئین کے خلاف اس قسم کے مظاہرے لمبے عرصے سے کرتے آ رہے ہیں، جنہیں روکا جانا بے حد ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *