آخر آہی گیا زلزلہ، راہل کے بیان پر مودی نے اڑیا مذاق

نئی دہلی:

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پارلیمنٹ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی کا مذاق اڑا یا، اور کہا کہ آخر زلزلہ آہی گیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ زلزلہ آیا کیسے؟

راہل گاندھی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مودی مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتے، جس دن میں بولوں گا، اس دن ملک میں زلزلہ آجائے گا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کی زبان بھی پھسلی، اور وہ خود بھی مذاق کا سبب بن گئے۔ ایک وقت انہوں نے جناب سپیکر کہنے کے بجائے بھائیوں اور بہنوں کرکے مخاطب کردیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم خود مذاق کا سبب بن گئے۔ ممبران نے اس پر ہنگامہ شروع کردیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے فیصلے کا  دفاع کیا، اور اسے ملک کے مفاد میں بتایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *