آنجہانی ستیندر نا رائن سنہا کو ان کے ۱۰۲؍ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

پٹنہ : بہا ر کے گورنر ستیہ پال ملک اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ستیندرنارائن سنہا کے ۱۰۲؍ ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہاں چلڈرن پارک سری کرشنا پوری میں ان کے قد آدم مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر وزیر تعلیم کرشن نندن پر ساد ورما ، وزیر دیہی ترقیات شرون کمار ستیندرنا رائن سنہا کے پوتے نکھل کمار سمیت دیگر معزز شخصیات اور سماجی و سیاسی کارکنان موجودتھے ۔سابق وزیر اعلیٰ کو خراج پیش کرنے کے لیے منعقدہ پروگرام میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں نے حب الوطنی کے نغمے پیش کیے۔
ستیندر نارائن سنہا کی پیدائش ۱۲؍ جولائی ۱۹۱۷ء کو ہوئی تھی۔ وہ ۱۹۴۰ء کی دہائی میں آزادی کی جدوجہد میں شریک ہوئے اور پھر سیاست کو سماجی خدمات کا ذریعہ سمجھ کر اس سے جڑے رہے۔ وہ ۱۹۵۲ء میں لوک سبھا کے لیے ہوئے پہلے انتخاب میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر کامیاب ہوئے۔ انہیں ۶۲۔۱۹۶۱میں بہار کے محکمۂ تعلیم کے وزیر کے طور پر بڑی ذمہ داری ملی جسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔ ستیندر نارائن سنہا ۹۰۔۱۹۸۹میں بہار کے وزیر اعلیٰ رہے اور ریاست میں بدلے ہوئے سیاسی حالات کی عینک سے دیکھیں تو ان کے بعد یہاں اعلیٰ ذات کا کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں بن پایا ہے۔
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *