اصلاحی لٹریچر کے فروغ میں نوری مشن کی پیش رفت

بقائے اردو کیلئے مالیگاؤں میں دو سو سے زائد عنوانات پر دینی کتب کی ترسیل
مالیگاؤں: اردو کی سرزمین مالیگاؤں میں اسلامی لٹریچر کی اردو زبان میں بِلاقیمت فراہمی کے تئیں نوری مشن نے کثیر عنوانات پر کتب و رسائل کی اشاعت کی۔بقائے اردو اور فروغِ فکرِ اسلامی کے لیے مالیگاؤں فیسٹیول میں ۲۵؍ جنوری۲۰۱۹ء تا یکم فروری؛ نوری مشن نے عظیم الشان اسٹال کا اہتمام کیا۔ جہاں دو سو سے زیادہ عنوانات پر کتابیں مہیا کی گئیں۔ اہم بات یہ رہی کہ تمام کتابیں اردو زبان میں تھیں اور قرآن مقدس کا منفرد، جاذب نظر نسخہ ’’الفی قرآن ‘‘ مطبوعہ نوری مشن بھی اردو ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان کے ساتھ موجود تھا۔جس کی تزئین نشانِ اختر نے کی۔ اس اسٹال پر تمام کتابیں رعایتی شرح پر دی گئیں۔تفسیر رضوی اور تفسیر نعیمی بھی کثیر افراد نے طلب کی۔ ادبی ذوق کے حاملین نے اعلیٰ حضرت کا نعتیہ مجموعہ حدائق بخشش طلب کیا۔سفینۂ بخشش از حضور تاج الشریعہ کی بِلاقیمت تقسیم ہوئی۔ جب کہ خواتین اسلام کے لیے درجنوں عناوین نگاہوں کا مرکز بنے رہے جن میں جنتی زیور، عورت اور پردہ، خواتین کے مسائل، عورتوں کی حکایات، تحفۂ مبلغات، خطبات النساء، تفسیر سورۃالنساء سر فہرست ہیں۔ مسائل کے ضمن میں احکام شریعت، فتاویٰ افریقہ، بہارِ شریعت، فتاویٰ رضویہ جہانِ علوم و معارف، قانونِ شریعت، اسلامی اخلاق و آداب کی زبردست مانگ رہی۔ نماز سے متعلق انوارِ شریعت اور مسائلِ نماز کا شہرہ رہا۔تصوف پر کشف المحجوب، الغنیۃ، منہاج العابدین، مناقب شیخ عبدالقادر جیلانی، لطائف اشرفی کی کاپیاں کثیر تعداد میں ترسیل ہوئیں ۔ یوں ہی علمی تحقیقات و تدقیقات کے ضمن میں حسام الحرمین، رسائل تاج الشریعہ، زلزلہ، خون کے آنسو، جاء الحق، امام احمد رضا اور علماے مکہ مکرمہ جیسی کتابیں کثرت سے عام ہوئیں۔ یہاں منتظمین میں محمد سعید رضا و فرید رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مشن سے ہزاروں کی تعداد میں کتابیں عام ہوئیں اور صالح مطالعہ کی طرف رہنمائی ملی۔ جب کہ ماضی میں ہم نے اردو کتاب میلے میں بھی کثیر کتابوں کی توسیع میں اولین مقام پایا جس کے مثبت اثرات حالیہ اسٹال پر مشاہدہ ہوئے۔ ایسی رپورٹ  غلام مصطفیٰ رضوی نوری مشن نے ارسال کی۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply