آرمی چیف دلبیر سنگھ نے ۱۸ کیویلری کو اسٹینڈرڈ سے نوازا

Dalbir Singh_Army Chief

نئی دہلی،۷ مارچ: چیف آف آر می اسٹاف جنرل دَلبیر سنگھ نے صدر جمہوریٔہ ہند جناب پرنب مکھرجی کی جانب سےفوج کی ریجمنٹ اٹھارہ کیویلری کو اسٹینڈرڈ کے اعزاز سے نوازا۔ فوجی سربراہ جنرل دَلبیر سنگھ کے لئے یہ لمحہ انتہائی تاریخی تھا کیونکہ اس ریجمنٹ کے اعزازی کرنل کے منصب پرفائز رہ چکے ہیں اوران کے والد رسالدار میجر رام پھل سنگھ (ریٹائرڈ) نے ۱۹۶۵ اور ۱۹۷۱ کی ہند- پاک جنگوں کے دوران اس ریجمنٹ میں شاندار خدمات انجام دی تھیں۔ اس موقع کو یادگار بنانے کی غرض سے آرمی چیف آف اسٹاف نے ایک ’’اسپیشل ڈے کور‘‘ کا بھی اجرأ کیا۔ اس تقریب میں مغربی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ، مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی اور متعدد سرکردہ سینئر شہری اورفوجی شخصیات نے شرکت کی۔

۱۸  کیویلری ریجمنٹ کو اسٹینڈرڈ کے اس اعزاز سے، ۳۱ جنوری ۱۹۴۲ میں اپنے قیام سے اب تک شاندار خدمات انجام دئے جانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ ریجمنٹ ۱۸ کیویلری ہندوستانی مسلح افواج کے میمنے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ریجمنٹ نے اپنے قیام سے اب تک فوج کی متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔ خواہ وہ جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا، ریجنمٹ ۱۸ کیویلری کی خدمات ہمیشہ شاندار رہی ہیں۔ اس ریجمنٹ کے بہادر سپاہیوں کی محنت اور قربانیوں کا اعتراف اسے ۲۹ بیٹل اور تھئیٹر آنرس سے سرفراز کرکے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہونے والی پریڈ کی قیادت کرنل انوپ تیواری نے فوج کے متعدد ریجمنٹل ،جونئر کمیشن افسران اور فوج کے دیگر افسرا ن کے ساتھ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *