ایران کے سفیر نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی

اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین بھی موجود رہے

نئی دہلی: ہندوستان میں ایران کے سفیر، ڈاکٹر علی چگنی نے بدھ کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے دہلی سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین بھی موجود تھے۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چگنی نے وزیر اعلی کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں دہلی حکومت کے اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور دہلی میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں اور دونوں شہر ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لئے اپنی حکومت کے وژن کو شیئر کیا اور دونوں فریقوں نے باہمی اہمیت کے امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کرتے ہوئے ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چگنی۔ ساتھ میں نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا بھی ہیں۔

مسٹر کیجریوال نے اس ملاقات کے بارے میں ٹوئٹ کیا:ایران کے سفیر برائے ہندوستان ڈاکٹر علی چگنی سے صحت، تعلیم سمیت بہت سے امور پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر علی چگنی سے معلوم ہوا کہ دہلی کی طرح تہران کو بھی فصل جل جانے کی وجہ سے اسموگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آلودگی کو کم کرنے کے لئے دونوں دارالحکومت کے تجربات کا اشتراک کیا۔ ڈاکٹر علی چگنی نے تہران کے حکمرانی کے ڈھانچے اور ایران کے وفاقی حکومت کے ساتھ اس شہر کے میئر کے تعلقات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور دہلی میں بہت سی مماثلتیں ہیں اور اسی طرح کی پریشانیاں بھی مشترک ہیں۔ سفیر نے نشاندہی کی کہ سردیوں میں دہلی کو دھند کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تہران کو بھی ماضی میں یہ مسئلہ درپیش رہا ہے اور دونوں شہروں کو ایک دوسرے سے معاملات حل کرنے کا طریقہ سیکھنا چاہئے۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چگنی نے فضائی آلودگی اور اسے دنیا بھر میں نیچے لانے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔ نائب وزیر اعلی مسٹر منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے سفیر کو دہلی حکومت کے تعلیم اور صحت کے کاموں سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply