ایس بی ایف کی جانب سے غریبوں میں کمبل اور رضائیاں تقسیم

quilts distribution
نئی دہلی، ۲۹ جنوری : سماجی خدمت کے کاموں میں لگی تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) نے وژن ۲۰۱۶ نامی اپنے فلیگ شپ پروگرام کے تحت اس سال شمالی ہندوستان کے ہزاروں کنبوں کو رضائیاں اور کمبل تقسیم کیے۔
دنیا میں آج بھی کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں، جن کا کوئی بھی پرسانِ حال نہیں۔ سردیوں کے موسم میں ایسے ہزاروں لوگ غریبی کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ ہڈیوں کو جما دینے والی سردی میں دنیا میں ایسے بہت ہی کم لوگ ہیں، جو اِن غریبوں کی مدد کے لیے سامنے آتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ کام سوسائٹی فار برائٹ فیوچر لگاتار کرتی آ رہی ہے۔
quilts 2
ایس بی ایف نے اِس سال سردی کے موسم میں دہلی این سی آر، یو پی، بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، مدھیہ پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، راجستھان اور پنجاب جیسی ریاستوں میں غریبوں کے درمیان کل ۱۴ ہزار کمبل اور ۳۱۰۰ رضائیاں تقسیم کیں۔ رضائی و کمبل تقسیم کرنے سے پہلے ایس بی ایف کے رضاکار اور کوآرڈی نیٹرس نے ان تمام علاقوں میں سروے کرکے غریبوں کا پتہ لگایا، پھر انھیں کوپن تقسیم کیے، تاکہ وہ ان کوپنس کو دکھاکر رضائی یا کمبل لے سکیں۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کا ہیڈکوارٹر چونکہ دہلی میں ہے، لہٰذا تنظیم نے یہاں متعدد لوگوں اور این جی اوز کی مدد سے ضرورت مندوں کے درمیان چار ہزار کمبل اور ۲۰۰ رضائیاں تقسیم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *