این آئی اے افسر تنزیل احمد کو شہید کا درجہ دیا گیا

سنجیو کمار سنگھ، تصویر بشکریہ: اے این آئی
سنجیو کمار سنگھ، تصویر بشکریہ: اے این آئی

نئی دہلی، ۳ اپریل (ایجنسی): قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے انسپکٹر جنرل سنجیو کمار سنگھ نے آج اعلان کیا کہ محمد تنزیل احمد، جنھیں کل نامعلوم بندوق برداروں کے ذریعہ اترپردیش کے ضلع بجنور میں قتل کر دیا گیا تھا، کو شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔

سنجیو سنگھ نے مزید کہا کہ ایک شہید کی فیملی کو سرکار کی جانب سے جتنی مراعات فراہم کی جاتی ہیں، وہ تمام تنزیل احمد کے گھر والوں کو دی جائیں گی۔

تنزیل احمد کی تدفین کے وقت نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سنجیو سنگھ نے کہا کہ ’’ان کی فیملی کو پورا معاوضہ دیا جائے گا اور ساتھ ہی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری دی جائے گی۔ فیملی کو حسب روایت پنشن دیا جائے گا اور ان کی فیملی کو ملنے والے ہر ممکن معاوضہ کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے احمد کی فیملی کو ۲۰ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔‘‘

Last rites of Tanzil Ahmed

بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈر تنزیل احمد این آئی اے میں ڈپیوٹیشن پر تعینات تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *