ایچ ڈی ایف سی بینک نے بہار میں کھولی سوویں شاخ

ایچ ڈی ایف سی بینک نے بہار میں اپنی 100 ویں شاخ کا پٹنہ میں افتتاح کیا

پٹنہ(نامہ نگار): ایچ ڈی ایف سی بینک نے منگل کو  یہاں اپنے ایک نئے برانچ کا کا افتتاح کیا۔اس  کے ساتھ ہیبہار میں اس نے اپنی 100 شاخوں کے اہم سنگ میل کو پار کر لیا ہے ۔ یہ نئی برانچ پٹنہ کے فریزر روڈ شیو ہر سد ن بلڈنگ میں واقع ہے۔ اس برانچ کا افتتاح ایچ ڈی ایف سی بینک کے کنٹری ہیڈ،ریٹیل برانچ بینکنگ نوین پوری نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے برانچ بینکنگ چیف بہار اور جھارکھنڈ سندیپ ایس کمار اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پربینک کے کنٹری ہیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ بہار میں ہمارا 100 برانچوں کا وسیع نیٹ ورک ریاست کے ہر ایک حصے تک رسمی بینکنگ سروس کو لے جانے کے ہمارے ہدف کو ظاہر کر تا ہے۔ ہمارا مقصد ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی بینکنگ خدمات کی پوری سیریز دستیاب کرا کر انہیں مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے بہار میں سو برانچ کے ساتھ ساتھ 273 اے ٹی ایم ہیں جس میں پٹنہ سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجدھانی پٹنہ میں ہمارے 22 برانچ اور 76 اے ٹی ایم کام کر رہے ہیں۔

  • انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک نے بہار  میں گذشتہ پانچ برسوں میں اپنے برانچوں کے نیٹورک میں تیزی سے توسیع کیا ہے ساتھ ہی اس نے کئی تکنیکی اسٹیجوں کا استعمال کر تے ہوئے اپنی خدمات دینے کی کوششوں کے تحت ریاست میں ڈجیٹل بینکنگ پالیسی کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ میں سب سے پہلی شاخ 2002 میں اکزبیشن روڈ میں کھولی گئی تھی۔
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *