اے ٹی ایس نے پانچ افراد کو اٹھایا

نئی دہلی: اتر پردیش پولیس کی اے ٹی ایس نے جمعرات کو ٹنڈلا ریلوے اسٹیشن پر پانچ افراد کو حراست میں لیا اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ اطلاع کے مطابق یہ سبھی نئی دہلی کے آنند وہار سے سیمانچل ایکسپریس سے واپس آ رہے تھے۔ پانچوں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ یہ سبھی نیپال کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں محمد ابو بکر اور ابو سلمی بھی شامل ہیں۔ ان دونوں کا تعلق نیپال کے جوگبنی علاقے سے ہے۔ ابو بکر کے والد قریب چالیس سال پہلے بہار کے سہرسہ ضلع میں واقع مبارک پور گاؤں سے ہجرت کرکے نیپال چلے گئے تھے۔ ابو بکر نیپال میں تبلیغی جماعت کے اہم ذمہ داروں میں سے ایک ہیں۔ وہ 30 دسمبر کو نئی دہلی میں واقع حضرت نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے مرکز گئے ہوئے تھے اور وہیں سے واپس ہو رہے تھے۔ ابو بکر کے ایک قریبی رشتے دار نے رات کو پونے بارہ بجے فون پر بتایا کہ دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply