باپ نے بچوں کے ساتھ زہر کھایا، ایک کی موت

بہارشریف (محمد دانش): راجگیر تھانہ سے محض کچھ ہی دوری پر ٹیلی فون ایکسچینج کے نزدیک اس وقت ایک بڑا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے بھوک کے مارے اپنے اہل خانہ کے ساتھ خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ان میں سے ایک بچے کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اپنے گھروالوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کرنے والے کی پہچان امیش پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے جاننے والوں نے بتایا کہ وہ پیشہ سے پتھر کوٹنے کا کام کرتا ہے لیکن کئی دنوں سے اس کو کام نہیں مل رہا تھا۔ اس کے نتیجے میں پورا گھر بھکمری کا شکار ہو گیا تھا۔ مالی تنگی کی وجہ سے ہر روز گھٹ گھٹ کر زندگی گزار رہا تھا،اور آخر میں وہ ہار گیاامیش پرسادنے اپنے تین بچوں کے ساتھ زہر کھا لیا جس سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی۔ امیش کی بیوی گڑیا دیوی نے بتایا کہ جس وقت امیش نے اپنے بچوں کے ساتھ خود بھی زہر کھایا تھا اس وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھی۔اس نے بتایا: جب میں واپس آئی تو دیکھا کہ سب لوگ گھر کے اندر زہر کھاکر تڑپ رہے ہیں۔میں نے اس کی اطلاع آس پاس کے لوگوں کو دی ، جنہوں نے سبھی متاثرین کو فوراًایک پرائیویٹ کلینک میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران پانچ سالہ آیوش کی موت ہوگئی۔ باقی لوگوں کی حالت کو ڈاکٹروں نے نازک بتاتے ہوئے بہارشریف صدر اسپتال ریفر کر دیا ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply