بنگال میں کبھی نہیں گلے گی زعفرانی دال

’ایشور،اللہ‘ کے نام پرحلف برداری ممتا کا زعفرانی سیاست کو کھلا پیغام: ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان

کولکاتا، ۳۰ مئی (پریس ریلیز): دو سو گیارہ کی بھاری اکثریت کے ساتھ مغربی بنگال اسمبلی میں دوسری بار کامیابی کا پرچم لہرانے والی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کومعروف سماجی کارکن اور فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی سربراہ نے ملاقات کرکے مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ اللہ اور ایشور کے نام پر ۲۷ مئی کو وزارت علیا کا حلف اٹھانے کی ستائش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے ممتابنرجی کو سیکولرازم کی لازوال مثال بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اللہ اور ایشور کے نام سے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا دوسری بار حلف لے کر اپنے ان عزائم کا نہ صرف مظاہرہ کیا ہے بلکہ قومی سیاست میں زعفرانی طاقتوں کو ’ اللہ کے نام سے‘ واضح پیغام بھی دے دیا ہے کہ بنگال کی دھرتی پر نہ تو مظفر نگر کی کہانی دہرائی جا سکے گی اور نہ ہی دادری کا انسانیت سوز سانحہ کی تکرار ہوگی۔ مغربی بنگال کی مٹی زعفرانی آبیاری کیلئے فطری طور پر ویسے بھی زر خیز نہیں،سونے پہ سہاگہ یہ کہ بنگال کے عوام کی اکثریت ممتا بنرجی کے ساتھ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *