بہتر رہائشی تعلیم پر غریب بچوں کا بھی حق ہے: ٹی عارف علی

’’آشیانہ چلڈرن ہوم اینڈ انسٹی ٹیوٹ کامپلیکس‘‘ کا افتتاح

ashiyan inauguration pic

مڈگاؤں (گوا)، ۱۰ مئی (نامہ نگار): وژن ۲۰۱۶ کے نہایت خوبصورت اور اہم پروجیکٹوں میں سے ایک ’’آشیانہ چلڈرن ہوم اینڈ انسٹی ٹیوٹ کامپلیکس‘‘ کا افتتاح گزشتہ دنوں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری ٹی آر عارف کے ذریعہ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وژن ۲۰۱۶ کے تحت پچھلے دس برسوں کے اندر ۱۳۵۰ پروجیکٹس نافذ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر شمالی ہند میں ہیں، تاہم مذکورہ پروجیکٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے غریب و ضرورت مند بچیوں کو بہتر سہولیات سے لیس ’’آشیانہ چلڈرن ہوم اینڈ انسٹی ٹیوٹ کامپلیکس‘‘ کی تعمیر اپریل ۲۰۱۴ میں شروع کی گئی تھی۔ اور اب دو سال کے بعد یہ پروجیکٹ پوری طرح بن کر تیار ہو چکا ہے۔ اب اس گھر میں پہلے سے کرایے کے مکان میں رہ رہے بچوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اتر پردیش، مغربی بنگال، کیرل اور تلنگانہ میں بھی ایسے پروجیکٹوں پر کام کیا گیا ہے۔

ashiyana

آشیانہ چلڈرن ہوم اینڈ انسٹی ٹیوٹ کامپلیکس میں رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم کے لیے اسکول کا بھی انتظام ہے۔ یہاں بچیوں کو تمام سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *