بہت جلد کھادی میں رنگ جائے گا ہندوستانی طیارہ ایئر انڈیا

Air India

نئی دہلی، ۲ اپریل (نامہ نگار): ہندوستانی طیارہ ایئر انڈیا میں پرواز کرتے وقت اب آپ کو سبھی ملازمین کھادی کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئیں گے۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے اس سلسلے میں حال ہی میں ایئر انڈیا کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔

معاہدہ کے مطابق، ایئر انڈیا کے کریو ممبرس کو اب ریشم کی کھادی ساڑی، کھادی پینٹ، کھادی شرٹ اور جیکٹ مہیا کرائے جائیں گے۔ یہاں تک کہ مسافروں کو بھی پرواز کے دوران مہیا کرائے جانے والے دیگر ضروری سامان کھادی کے ہی بنے ہوں گے۔

اس کا پہلا تجربہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تین ملکوں کے دورے کے دوران کیا جا چکا ہے۔ کے وی آئی سی اسی قسم کا معاہدہ دیگر ایئرلائنس کے ساتھ بھی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کے وی آئی سی ملک کی متعدد ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات کر رہا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ ہر ریاست میں واقع گیسٹ ہاؤس کے اسٹاف کو بھی کھادی کے یونیفارم مہیا کرائے جائیں۔

گوا حکومت اس سلسلے میں کے وی آئی سی کے ساتھ پہلے ہی ایک معاہدہ کر چکی ہے اور وہاں کے ایک گیسٹ ہاؤس کے تمام اسٹاف کھادی کا ہی یونیفارم پہنتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *