تاج محل کا دیدار کرنے برطانوی شاہی جوڑی پہنچی آگرہ

Britain's Prince William and his wife Catherine, the Duchess of Cambridge, pose in front of the Taj Mahal in Agra
آگرہ، ۱۶ اپریل (ایجنسی): برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے آج محبت کی لافانی یادگار تاج محل کا دورہ کیا۔ انھوں نے تاج محل کا یہ دورہ بھوٹان کے اپنے دورہ سے واپسی پر کیا ہے۔
کیٹ مڈلٹن نے آج تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک ہند۔امریکی فیشن ڈیزائنر نعیم خان سے اپنا پوشاک تیار کروایا تھا۔
یاد رہے کہ برطانیہ کی یہ شاہی جوڑی گزشتہ ۱۰ اپریل کو ہندوستان کے اپنے پہلے دورہ پر ممبئی پہنچی تھی اور آج ہی رات کو یہ دونوں نئی دہلی سے اپنے ملک برطانیہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ دونوں ہندوستان اور بھوٹان کے اپنے سات روزہ دورے پر آئے تھے، جس کا مقصد ان دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔
ممبئی پہنچ کر شہزادہ ولیم اور ان کی بیگم نے ۲۰۰۸ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی یاد میں تاج پیلس ہوٹل میں بنائی گئی یادگار پر خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔
دہلی میں انھوں نے انڈیا گیٹ اور گاندھی اسمرتی کا دورہ کرکے وہاں گلہائے عقیدت پیش کیے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ۱۲ اپریل کو شاہی جوڑی کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا تھا۔ دہلی میں قیام کے بعد دونوں نے بھوٹان جانے سے قبل آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک کی بھی سیر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *