تمباکونوشوں سے پونے دو کروڑ روپے جرمانہ وصول

محمد امین نواز
بیدر:
کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) کے عملہ نے بس اسٹیشنوں پر سگریٹ، بیڑی اور تمباکوسے تیار دوسری اشیاء استعمال کرنے والے کم وبیش۸۵؍ ہزار افراد کی نشاندہی کرکے ان تقریباً پونے دو کروڑ روپے بطور جرمانہ وصول کیا ہے۔ مقامات عامہ پر تمباکونوشی کرنے پر ایک ہزارروپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔ یہ قانون جب ۲۰۰۳ء میں بنا تھا، اس وقت جرمانہ کی رقم صرف ۲۰۰؍ روپے تھی۔ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے پوری ریاست میں ۱۵۰؍ بس اسٹیشنوں پر تمباکو نوشی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی عملہ کو تعینات کررکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ۱۴۔۲۰۱۳میں ۱۶؍ ہزار جبکہ ۱۵۔۲۰۱۴میں ۳۲؍ ہزار اور ۱۶۔۲۰۱۵ میں ۲۳؍ ہزار سے زائد افراد پر عوامی مقامات پر تمباکونوشی کرنے کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *