جیٹلی کا 24 سے 28 فروری تک برطانیہ کا دورہ

نئی دہلی: خزانہ اور کارپوریٹ امور کے ارون جیٹلی 24 فروری علی الصبح برطانیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ 24 سے 28 فروری تک اس دورے پر رہیں گے۔ 25 فروری بروز ہفتہ وزیر خزانہ ’بھارت میں یکسر تبدیلی: اگلی دہائی کے لیے ویژن‘ کے موضوع پر لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک لکچر دیں گے۔ 26 فروری، یعنی اتوار کے روز ارون جیٹلی بھارتی ایوان و تجارت کی فیڈریشن’فکی’، برٹش کونسل اور برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن میں منعقد ایک استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

27 فروری بروز پیر کو وارون جیٹلی لندن اسٹاک ایکسچنج میں بازار کھولنے کی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ امکانی سرمایہ کاروں اور مالی تکنیکی لیڈروں اور دیگر تاجروں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ برطانیہ۔ بھارت تجارتی کونسل کے ایک سو سے زیادہ سینئر تجارتی لیڈروں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ اس کے بعد ان کی برطانیہ کے وزیر خارجہ ریٹائرڈ بورس جانسن سے ملاقات ہوگی۔

وزیر خزانہ اسی دن شام میں بکنگھم پیلیس میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے دیے جانے والے ایک استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

ارون جیٹلی 28 فروری یعنی منگل کے دن اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام کو وطن واپس روانہ ہونے سے پہلے برطانوی صنعت کنفیڈریشن کے ذریعہ منعقد سی ای اوز کی ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ برطانیہ کا اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پہلی مارچ کو علی الصبح قومی دارالحکومت دہلی پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *