جے این یو میں ختم تراوایح، عالمی امن و سلامتی کی دعا مانگی گئی

نئی دہلی: رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی جے این یو کے زیر اہتمام بدھ کی رات کو کاویری ہاسٹل میں ختم تراویح کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس  میں حافظ ڈاکٹر غلام صمدانی مصباحی نے تراویح کی نماز میں قرآن پاک مکمل کیا۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نماز تراویح میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا جو ۲۱ رمضان کی شب کو مکمل ہوگیا۔ ختم تراویح کے بعد تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نماز تراویح کے بعد مجموعی طور پر ملک و عالم کے لیے امن و سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔

سوسائٹی کے صدر ثناء اللہ مصباحی، ریسرچ اسکالر جے این یو نے تمام حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے حافظ ڈاکٹر غلام صمدانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی عصری اداروں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کے ذریعے قائم کردہ خالص علمی اور ثقافتی تنظیم ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے یونیورسٹی سطح پر دینی و ملی، اصلاحی، فلاحی اور سماجی کام بحسن و خوبی انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے عصری اداروں میں داخلے کے خواہش مند فارغین مدارس کے لیے ہر سال مفت کوچنگ کے علاوہ متعدد علمی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

ختم تراویح کے مبارک موقع پر کثیر تعداد میں جے این یو کے طلبا اور رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین و ممبران نے شرکت کی جن میں سابق صدر نعیم مصباحی، رکن الدین مصباحی، نائب صدر شاہد رضا خان، موسی رضا، محمد حسین، عمران عراقی، امتیاز رومی، شہباز رضا، ابوالفیض مدثر، محمد عتیق، اقرار، جسیم الحق شمسی، شاکر رضا مصباحی معراج ، عبدالقیوم اور امام الدین شامل ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *