دلتوں، پچھڑوں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: پروفیسر کشواہا

Marwari College Darbhanga

دربھنگہ، ۱۹ مارچ: ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک سماج کا ہر طبقہ خوشحال زندگی کا مالک نہیں بن جاتا، بالخصوص پس ماندہ و دلت طبقے کی ترقی کے بغیر ملک کی تصویر نہیں بدل سکتی۔ اس کے لئے ہم ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ لوگوں کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ مارواڑی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق کی قیادت میں مارواڑی کالج، دربھنگہ کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ساکیت کشواہا، وائس چانسلر ایل این متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ نے کیا۔ پروفیسر کشواہا مقامی مارواڑی کالج، دربھنگہ کی نیک (NAAC) گریڈنگ کے لئے چل رہی تیاریو ں کا جائزہ لینے کالج پہنچے تھے۔ واضح ہو کہ ”نیک“ پیئر ٹیم آئندہ ۶۔۴ اپریل ۲۰۱۶ کو آرہی ہے، جس کی تیاری میں پورا کالج خاندان دن رات لگا ہوا ہے۔

Marwari College Darbhanga (3)

پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق ”نیک“ گریڈنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اپنی تمام کمیوں کو پورا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر احمد نے کہا کہ طلبہ کو کتب خانہ، پینے کے پانی، کینٹین، سائیکل اسٹینڈ، ریڈنگ روم اور کھیل وغیرہ کی تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سائنس، جغرافیہ اور نفسیات کی تجربہ گاہوں کو سارا سامان مہیا کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر احمد نے کہا کہ کالج کی این ایس ایس یونٹ ۷ روزہ کیمپ چلا رہی ہے، جس میں دلت اور پس ماندہ طبقے کے بچوں کو صفائی کے ساتھ رہنے سبق دیا جارہا ہے اور پڑھانے کا بھی کام کیا جارہا ہے۔

Marwari College Darbhanga (2)

پروفیسر ساکیت کشواہا نے اس طرح کے کیمپ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دلت بچوں کے درمیان بسکٹ تقسیم کیا۔ ان کے ساتھ پروفیسر ونود کمار چودھری سنڈیکیٹ ممبر بھی تھے۔ پروفیسر چودھری نے بھی کالج میں ہورہی چہار طرفہ ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ اور ملازمین نے وائس چانسلر موصوف کا خیر مقدم کیا۔ اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر کشواہا نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد کے ساتھ تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *