راجیو گاندھی کے خون کی قیمت چکانی ہے: سونیا

Remembering Rajiv

نئی دہلی، ۲۲ مئی (حنیف علیمی): کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے سابق وزیر اعظم اور اپنے شوہر راجیو گاندھی کی ۲۵ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں پارٹی لیڈروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آج (۱۲ مئی) کو زور دے کر کہا کہ ”کوئی بھی ناکامی ہمیشہ نہیں رہتی، جبکہ اپنے اصولوں کو طاق پر رکھ کر حاصل کی ہوئی کامیابی بہت جلد چلی جاتی ہے۔ اگر کوئی اصولوں پر عمل کرتا ہے توکوئی بھی ناکامی ہمیشہ نہیں رہتی“۔

آسام، کیرل، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں کانگریس پارٹی کی ہار کے بعد چوطرفہ تنقید کا نشانہ بن رہی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ”ہمیں سماجی ہم آہنگی کو بڑھاوا دے کر اور اسے مظبوط کرتے ہوئے سر زمین ہند پر گرے راجیو گاندھی کے خون کے ایک ایک قطرے کی قیمت چکانی ہے۔ ہمیں ان کی سادگی، جدت پسندی، ہم آہنگی اور حساسیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔ یہی ان کے لئے سچی خراج عقیدت ہوگی، اور اسی وقت ہم کہہ سکیں گے کہ راجیو ہم سب میں ہیں۔“ نوجوانوں کی ترقی اور پنچایتوں کے حقوق کے لئے کوشش کرنے والے اور ہندوستان میں ٹیلی کمیونیکشن اور مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے ملک کی ترقی کی راہ میں نوجوانوں اور سماج کے دبے کچلے طبقوں کی حصہ دار شامل کرائی، ان کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کے ذریعہ ہی آج ہندوستان دنیا میں فخر سے سر بلند کرکے ترقی کی راہ پر چل رہا ہے۔“ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ”اقتصاد اور سیاست میں جن جن ترقیوں کے بارے میں آج ’ہم زور زور سے بولتے ہیں‘ وہ تبدیلی راجیو گاندھی ہی نے شروع کی تھی۔ انہوں نے ہی سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ غریبوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے انقلابی اقدام اٹھائے تھے۔ انہوں نے ہی آسام، میزورم اور دارجلینگ میں امن امان قائم کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے تھے۔ وہ عالمی منظر نامہ میں ملک کو سب سے آگے دیکھنا چاہتے تھے“۔

گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا یوتھ کانگریس کی جانب سے منعقد اس اس پروگرام میں شامل نہ ہونا تنقدید کا سبب بنا ہے۔ پی چدم برم اور اے کے این ٹےنی جیسے کچھ سابق وزرا بھی اس پروگرام میں موجود نہیں تھے۔ پروگرام میں موجود غلام نبی آزاد، دگ وجے سنگھ، اجیت جوگی سمیت دوسرے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *