رانی باغ میں علیگس ڈینٹل کلنک اینڈ امپلانٹ سینٹر کا افتتاح.

سھرسہ (رضا)سمری بختیارپور سب ڈویزن حلقہ کے رانی باغ میں علاقے کی مشہور ہستی سید ساجد اشرف کے ہاتھوں علیگس ڈینٹل کلنک اینڈ امپلانٹ سنٹر کاقیام عمل میں آیا۔کلنک کے بانی ڈاکٹر غلام احمد سھروردی(بی ڈی ایس’ایم ڈی ایس’پی ڈی سی’ایچ ایف او) نے نمائندہ کوبتایاکہ سمری بختیارپور سب ڈویزن میں دانتوں کے علاج کے لیے کوئی کلنک نہیں تھی اس کے لیے لوگوں کو سہرسہ پٹنہ یاکسی دوسری جگہ جاناپڑتاتھا لیکن اب سمری بختیارپور کی عوام کو منھ کے اندر ہونے والی کسی بھی طرح کی بیماری کے علاج کے لیے باھر نہیں جاناپڑے گا۔انہوں نے بتایاکہ دانت کی ساری بیماری کا علاج دستیاب ہے جس میں ماڈرن ٹیکنولوجی کے ذریعہ دانتوں کا جڑ کے ساتھ لگانا اور مشین کے ذریعہ دانتوں کی نس کا علاج کرنا اسکے علاوہ منھ کے اندر ہونے والی کسی بھی طرح کے ٹیمور سسٹ یا جبڑے کا ٹوٹ جانے کا علاج یہی پر دستیاب ہے ،جسکے لیئے لوگوں کو پٹنہ یا دہلی جیسے شہروں میں جانا پڑتا تھا۔انہوں نے بتایاکہ فی الحال یہ کلنک ہرماہ کی 16 تاریخ سے 30 تاریخ تک ہی کھلی رہے گی ۔اس موقع پر مولانا فیصل صدیقی، ماسٹر مصلح الدین، ماسٹر مستقیم الدین، محمد معراج عالم، ،مشیر عالم، صادق حسین، محمد غلام جہانگیر، بائلوج یادو، ریحان عالم، ڈاکٹر ابو ہریرہ، ماسٹر عبد السبحان، مصعب، شہزاد،ریحان عالم وغیرہ موجود تھے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *