رنجیت تیواری یونین کے ضلع صدر بنائے گئے

(موتیہاری۔)(نمائندہ)

نیشنل یونین آف جرنلسٹ انڈیا بہار اکائی کی ضلعی نشست یونین کے دفتر میں منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت ونود کمار سنگھ نے کی اور اس موقع سے ضلعی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔اور اتفاق رائے سے صحافی رنجیت کمار تیواری کو صدر اور سنتوش کمار دوبے کو جنرل سکریٹری اور روپیش کمار راج کوخازن اور صحافی نورالھدی،سجیت کمار مشرا،امیش گری،اجےکمار،کو نائب صدر اور صحافی اعجاز احمد دھننجےمشرا،راجیو رنجن،رویندرپرساد،کو سکریٹری منتخب کیا گیا ۔
جبکہ صحافی انتظار الحق ،ونود کمار،ونےکمار،برجیش جھا،مہیشورسنگھ،مکیش سنہا راکیش رنجن،امیت ورما،سدیش نارائن ٹھاکر،اور سنجے کمار کوشک،کو مجلسِ عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا ۔
اس موقع سے رنجیت تیواری نےکہا کہ ضلع کےتمام سب ڈویژن وبلاکوں میں اراکین و عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔اور ہم کوشش کرینگے کہ یونین اور صحافت و صحافیوں کی ترقی وترویج کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ۔
اس موقع سے ضلع کے سینکڑوں صحافی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *