سمتا دِوس پربابو جگجیون رام کو خراج عقیدت

بابو جگجیون رام کو خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے نائب صدر حامد انصاری
بابو جگجیون رام کو خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے نائب صدر حامد انصاری

نئی دہلی، ۵ اپریل (نامہ نگار): سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے آنجہانی بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جگجیون رام کی سمادھی پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آنجہانی بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے سب سے پہلے آنجہانی بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا، بعد ازاں محنت وملازمت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) بندارودتہ تریہ، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر وجے سامپلہ اور مختلف شعبہ ہائے حیات کی سرکردہ شخصیات نے سمتا استھل پر آنجہانی بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *