سمری بختیار پور میں پھر سجے گی مشاعرے کی محفل 22 نومبر کو

وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✍️

سہرسہ….. سمری بختیار پور میں دو ماہ کے  اندر مشاعرہ و کوی سمیلن کی محفل دوسری بار  سجانے کی تیاری زور شور سے چل رہی ہے . سمری بختیار پور میں 23.09.18 کو فرینڈس آف تیجسوی نے کل ہند مشاعرے کی محفل سجائی تھی اور اب سمری بختیار پور کے پہاڑ پور واقع چكبھارو ہائی اسکول میدان میں آئندہ 22 نومبر کو مشاعرہ و کوی سمیلن  منعقد کی جائے گی جس میں اردو اور ہندی کے چنندہ شاعروں اور شاعرات کو مدعو کیا گیا ہے جس کی تیاری زور شور سے چل رہی ہے.
کمیٹی کے صدر غلام محمد کوثر اور سیکرٹری محمد ناظم انور نے مشترکہ طور پر کہا کہ اردو ہندی  تہذیب کی وراثت مشترکہ تہذیب کو پامال کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں جن کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے تحت ہی اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دونوں زبانوں کے عالمی شہرت یافتہ ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر اور شاعرات  شرکت کریں گے.              ادھر بہار اقلیتی کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر و آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کے کنوینر چاند منظر امام نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول بنتا ہے. انہوں نے کہا کہ سمری بختیار پور کی سرزمین ہندو – مسلم اتحاد کے لئے جانی جاتی ہے اور اس طرح کے پروگرام سے باہمی بھائی چارے کو مزید طاقت ملے گی. چاند منظر امام نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لیے میٹنگوں کا دور جاری ہے . اس پروگرام میں ملک کے مختلف علاقوں سے  مشہور  شاعروں اور شاعرات نے اپنی منظوری دے دی ہے جن میں کچھ ایسے شعراء بھی ہیں جو پہلی مرتبہ سہرسہ کی سرزمین پر تشریف لائیں گے. مسٹر چاند نے بتایا کہ اسٹیج اور پنڈالوں کو دلکش طور پر بنایا اور سجایا جائےگا. ادھر پروگرام کے کامیاب انعقاد اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پولیس سیکورٹی فورسز اور پولیس عہدیدار کا مطالبہ ضلع عہدیدار، پولیس سپرنٹنڈنٹ، سب ڈویژنل افسر ،  ڈی ایس پی اور تھانہ انچارج سے کیا گیا ہے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *