سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری وقت کی اہم ضرورت: عاصم قاسمی

طیب ٹرسٹ کے چیر مین نے چنئی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا.
چنئی، ۴ فروری : چنئی سیلاب متاثرین کی راحت و رسانی و باز آباد کاری کیلئے سرگرم معروف فلاحی ادارہ طیب ٹرسٹ، دیوبند کے چیئرمین حافظ عاصم قاسمی نے تین روزہ دورہ کرکے ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جا رہے راحتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ تقسیم کاری تقریب میں حصہ لینے کے بعد بذات خود متاثرین سے ملاقات کی، ان کی پریشانیوں اور ضرورتوں کو بغور سنا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ان کے لئے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قائد ملت نگر، بسم اللہ نگر، منٹ ماڈرن سٹی کے علاوہ کئی مقامات پر فوڈ پیک کی شکل میں کھانے پینے کے سامان، واٹر پروف تارپولن، مچھردانی، چٹائی کے علاوہ اور دیگرضروری اشیاءتقسیم کئے اور وہاں کے لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے اسکلڈ سنٹر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔
Chennai Floods' victims

حافظ عاصم قاسمی صاحب شروع دن سے سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے بے حد فکر مند ہیں اور الحمد اللہ اس سلسلے میں کام بھی مسلسل جاری ہے۔ اس وقت تباہ شدہ مکانات کی از سر نو تعمیرات اور مرمت سازی کا کام نہایت ضروری ہے۔ بہت سے متاثرین ایسے ہیں جہاں تک کسی طرح کی مدد اب تک نہیں پہنچ پائی ہے اور لوگ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس لئے یہاں ریلیف کاموں کو بہت ہی منظم طریقے سے کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر ضرورت مند کی ضرورت پوری ہو سکے۔ انہوں نے کہا مصیبت زدہ کی وقتی مدد سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا اور ایسے علاقوں میں ہنر سکھانے کے لئے مختلف طریقے کے اسکلڈ سنٹر قائم کرنا جہاں اب تک یہ سہولیات مہیا نہیں ہوپائی ہے وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عاصم قاسمی صاحب نے مسلم نوجوانوں کو تعلیم و تربیت سے جوڑنے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تلقین کی اور انہیں مین اسٹریم میں کیسے لاکر انہیں روزگار فراہم کیا جائے ،اس پر بھی انہوں نے ایک بہترین خاکہ پیش کیا ،مسلمانوں کو حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کے کاموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی و سماجی کاموںمیں مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، باہمی تعاون اور منظم طریقے سے بلاتفریق مذہب و ملت خدمت خلق کو انجام دینا چاہئے۔
چنئی میں طیب ٹرسٹ کی جانب سے جاری ریلیف کاموں کو اہم مقامی شخصیات نے سراہا اور ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔ اس موقع پر طیب ٹرسٹ کے ترجمان شاہنواز بدر قاسمی ہر جگہ موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *