سینٹ زیویئرس گرلس اسکول میں اردو اور دینیات کی تعلیم کا ہے انتظام

بہارشریف (محمد دانش):مقامی سکونت محلہ میں واقع نالندہ ضلع کے سینٹ زیویئرس گرلس اسکول میں اردو اور دینیات کی تعلیم کا بھی انتظام ہے۔ اس اسکول میں انگلش میڈیم سے پڑھائی ہوتی ہے تاہم اردو اور دینیات پڑھنے والی طالبات کے لیے ماہر اساتذہ موجود ہیں۔ اس سلسلے میں اسکول کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ عام طور پر انگلش میڈیم اسکولوں میں اردو اور دینیات کو نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن ہمارے اسکول میں اردو،فارسی اور دینیات پڑھانے کے لیے قابل اور صلاحیت ٹیچررکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالندہ ضلع کا یہ واحد اسکول ہے جو صرف بچیوں کے لیے مخصوص ہے۔ اسکول میں رہنے سہنے اور کھانے پینے کا بھی اچھا انتظام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین اور سرپرست حضرات بے خوف ہوکراپنی بچیوں کو اسکول کے ہاسٹل میں رکھ کرپڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہاں داخلہ سے قبل بچیوں کا امتحان لیا جاتا ہے اوراس میں کامیابی کے بعد ہی داخلہ لیا جاتا ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply