شاہین کالج کے ۱۳۶۳ طلبا میڈیکل ٹسٹ میں کامیاب

شاہین کالج کے۱۳۶۳؍ طلباء سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل میں داخلہ کے لیے منتخب
 
محمدامین نواز
بیدر: کل ہند سطح پر میڈیکل نشستوں میں سے بیدر شہر کے شاہین پی یو کالج کے طلبا نے تقریباً ۲ء۵ فیصد  تک نشستیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ یہ کرناٹک  کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ میڈیکل نشستوں کے لیے NEET میں رینک آنے والے کل ہند سطح کے طلباء کی فوری طور پر رینک کی تفصیلی فہرست کے مطابق شاہین کالج بیدر کے ۱۳۶۳؍ طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کرناٹک کے حیدرآباد علاقہ کے کالجوں میں شاہین کالج ایک منفرد تعلیمی ادارہ بن گیا ہے۔ یہ بات شاہین ادارہ جات بیدر کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتائی۔ NEET آل انڈیا سطح پر رینک فہرست میں شاہین کالج کے طلباء ونیت میگور نے ۳۴۲؍ اور آشوتوش مشرا نے ۶۲۲؍ رینک حاصل کر کے بیدر شہر کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ عائشہ تسکین ۱۹۲۶؍ سمیہ بیگم ۳۱۱۶؍ عادل حسین ۳۲۳۳؍ وحید عبداللہ ۳۲۹۵؍ شیخ محمدعادل ۴۷۱۸؍ اور نندنی نے ۷۲۴۳؍ رینک حاصل کیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۷ء میں شاہین پی یو کالج کے ۶۹۵؍ جبکہ ۲۰۱۶ء میں ۱۵۲؍ طلبا نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے مزید بتایا کہ ضلع بیدر میں دی جارہی معیاری و اچھی تعلیم سے سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تعداد ہر سال بڑھتی جارہی ہے ۔ڈاکٹر بننے والے غریب مستحق طلباء کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلور، میسور، منگلور و دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات اب تعلیم کے حصول کے لیے بیدر آرہے ہیں۔ کرناٹک میں بیدر پسماندہ ضلع کی حیثیت سے معروف تھا مگر اب ریاست بھر سے طلباء حصول تعلیم کے لیے بیدر آرہے ہیں جو تعلیمی میدان میں ایک بہت بڑا انقلاب ہے۔
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *