شمالی ہند میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جانی ومالی نقصان کی خبر نہیں،لوگوں میں خوف کا ماحول

uttarakhandنئی دہلی۔7 فروری ۔نیوز ان خبر

دہلی ، این سی آر میں پیر کی رات ساڑھے دس بجے زلزلے کے شدید جھٹکے کچھ دیر تک محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت اتنی   تیز تھی کہ لوگ خوف وہراس کے عالم میں گھروں سے باہر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ اونچی عمارتوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے ہیں۔بتایا جا رہا کہ تقریبا 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے آتے رہے۔ابتدائی خبروں کے مطابق اتراکھنڈ کا پتھوڑا گڑھ زلزلہ کا مرکز بتایا جا رہا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا، ابھی تک ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت نہیں ماپا جا سکی ہے۔دہرادون کی طرف زلزلے کی شدت زیادہ رہی ہے۔ وہیں مغربی یوپی کے دیوبند سے بھی زلزلے کے جھٹکے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *