عبدالحليم شاہ کا 669 واں عرس 10 فروری کو

حامد رضا

مہسی (مشرقی چمپارن):
عالمی شہرت یافتہ داتا مرزا عبدالحلیم شاہ کا 669 واں عرس 10 فروری، جمعہ کو منعقد ہوگا. اس موقع پر سرکار مپسی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا. خانقاہ حلیمیہ چشتیہ کے سجاده نشیں سید صغیر احمد رضوی نے بتایا کہ صوفی سنت عبدالحلیم شاہ کے 669 ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقد کانفرنس کی صدارت حضرت ناظم حسین، مظفرپور كریںگے۔ مفتی امان الرب، گونڈا، حضرت علامہ محمد محب الحق، گونڈا، کانفرنس کے ناظم سید شمیم احمد رضوی، حضرت علامہ ضیاالدین، کٹک، اوڈیشہ، اختر پرواز، جھارکھنڈ، سہراب رضا قادری دیوریا، محمد ارشاد عالم روشن چمپارنی، توقیر الہ آبادی، سید نورانی رضا، سید نور بابو اور تسلیم رضا سمیت بڑی تعداد میں مقامی و بیرونی علمائے کرام اور شعرئے عظام اس کانفرنس میں شامل ہونگے۔ کانفرنس کی نظامت محبوب عالم گوہر چمپارنی کریں گے. اس کے علاوہ مولانا كوثر علی رضوی، مولانا محمد سهیم خان، پروفیسر غیاث الدین انصاری، مولانا مصلح الدين انصاری، قاری ظفیر احمد، حافظ محمد عارف رضا، محمد حسین، محمد الفت، محمد سلطان اور محمد علی حسن عرس کے انتظام میں تعاون کرینگے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *