عظمت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد 22 فروری کو

حامد رضا
مہسی، (مشرقی چمپارن): مہسی بلاک کے هرپور ناگ منی چھپرہ گاؤں میں حضرت سید محمد نورانی اشرفی كچھوچھہ شریف کی سرپرستی میں عظمت مصطفیٰ کانفرنس 22 فروری کو منعقد کی جائے گی. محمد نوشاد ہاشمی اشرفی سے ملی اطلاع کے مطابق اس کانفرنس کی صدارت ضیاء المجتبیٰ کامل سجادہ نشین خانقاہ جونابيا حسینی شریف اور نظامت محمد حامد رضا رفاقتی مظفر کریں گے. اس کانفرنس میں حضرت محمد نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ، مولانا ارتضیٰ کمال اشرفی مظفر پور، مولانا محمد اميرالدين نوری، مولانا محمد منظر، ظفير عقیل ہزاری باغ، محمد محبوب رضا شبنم چمپارنی، قاری علی اشرف، مولانا حشمت علی رحمانی، صوفی عظیم اللہ، مولانا سید فضل اللہ، مفتی مشتاق احمد بركاتی، مولانا ضياء الرحمن، مولانا منور حسین، قاری محمد صدام حسین اشرفیہ مبارکپور، مولانا احمد رضا کٹیہار، مولوی مصلح الدين انصاری، قاری شعیب رضا، مولانا دیدار علی، مفتی طفیل ربانی، نورعالم پیکر چمپارنی، محمد اسلم چمپارنی، توقیر الہ آبادی، ارقم چمپارنی، ارشاد روشن چمپارنی اور مولانا کوثر علی رضوی سمیت بڑی تعداد میں بیرونی و مقامی علماء کرام و شاعر تشریف لا رہے ہیں.
اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل اے سچندر سنگھ، محمد وسیم احمد ڈی آئی جی دہلی، محمد رضوان انکم ٹیکس آفیسر، دنیش یادو مکھیا هرپورناگ اور مکھیا منی چھپرہ پپو سنگھ ہوں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *