عمران خان کی حلف برداری تقریب: بھارت کی ان شخصیات کو دعوت

نئی دہلی: کرکٹر سے لیڈر بنے عمران خان 11 اگست کو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے. انہوں نے حلف برداری کی اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے معروف فلم اسٹار عامر خان کے علاوہ ہندوستان کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت دی ہے.

میڈیا میں پہلے یہ بات چل رہی تھی کہ عمران خان وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سارک کے تمام رکن ممالک کے لیڈروں کو مدعو کر سکتے ہیں. لیکن جلد ہی ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید آ گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے.

ادھر یکم اگست یعنی بدھ کو جب پاکستانی نیوز چینل جیو کے اینکر نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری سے جاننا چاہا کہ کیا عامر خان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، تو انہوں نے کہا: ابھی تو یہی طے نہیں ہوا ہے کہ حلف برداری کی تقریب کہاں ہوگی. یہ ایوان صدر میں ہوگی یا پھر کھلی جگہ پر اس کا انعقاد ہوگا. لہذا فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں کون شامل ہوں گے اور کون نہیں.

غور طلب ہے کہ پاکستان میں 25  جولائی کو نیشنل اسمبلی یعنی پاکستان کے ایوان زیریں کے لیے ہوئے انتخابات میں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف 270 میں سے 116 سیٹوں پر جیت درج کر کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی. اس کو حکومت سازی کے لیے 137 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے. پاکستان تحریک انصاف ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے آزاد اراکین کے علاوہ چھوٹی چھوٹی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے. یہ کام پارٹی کے جنرل سکریٹری جہانگیر ترین انجام دے رہے ہیں جو صنعت اور پاکستان کے سب سے امیر رہنماؤں میں سے ایک ہیں.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *