عمران کی لاش پہنچتے ہی بے قابو ہوئے مقامی باشندے

بہار شریف (محمد دانش): نالندہ ضلع کے خاص گنج علاقے میں سنیچر کو مقامی باشندے شدید غم و غصّے میں تھے۔ ان کے غم و غصّے کی وہ سڑک حادثہ بنی جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ سنیچر کو جیسے ہی محمد عمران کی لاش اس کے آبائی وطن خاص گنج پہنچی، اس کے ناطے رشتے دار سے لے کر آس پاس کے سبھی لوگ غصے سے بے قابو ہو گئے۔ انہوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ اس کی وجہ سے بہت دیر تک آمد و رفت متاثر رہی۔
واضح ہو کہ 2 جنوری کو سوہسرائے تھانہ حلقہ کے مغل کنواں میں واقع سڑک پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو زبردست ٹھوکر ماری دی تھی۔ اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار محمد عمران اور ببلو بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔شدید طور سے زخمی ہوئے محمد عمران کو بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا تھا۔ لیکن اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد عمران کی جمعہ کو دیر شب موت ہو گئی۔ سنیچر کو جیسے ہی عمران کی لاش اس کے آبائی وطن محلہ خاص گنج لائی گئی، ویسے ہی مقامی باشندے اپنے غصے پر قابو نہ پاتے ہوئے سڑک کو جام کر کے احتجاج کرنے لگے۔ احتجاجیوں نے اس دوران سڑک پر ٹائر جلا کر آمد و رفت کو پوری طرح ٹھپ کر دیا۔ اس سے بہت سے لوگوں کو دشواری بھی ہوئی۔ لوگوں کے احتجاج اور سڑک جام ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر حالات کو قابو میں کیا تب جا کر آمد و رفت بحال ہو سکی۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply