عید گاہ کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی

محمد امین نواز
بیدر:
محمد عامر پاشاہ سکریٹری انتظامی کمیٹی عید گاہ بیدر کی ایک پریس نوٹ کے مطابق صدر انتظامی کمیٹی احمد سیٹھ کی قیادت میں عہدیداران و اراکین عیدگاہ کمیٹی پر مشتمل ایک وفد نے ہفتہ کوبیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آر.مہادیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے سکریٹری نے عید گاہ بیدر کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ہی انتظامی کمیٹی کی کارکردگی کے علاوہ اس کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں سے ڈپٹی کمشنر کو واقف کرایا۔ اس کے ساتھ ہی مستقبل قریب میں ضلع بیدر کے عوام کی ضرورت کے پیشِ نظر بہتر طبی سہولیات سے آراستہ عید گاہ کامپلیکس میں دواخانہ کے قیام کا منصوبہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر ایچ آر.مہادیو نے انتظامی کمیٹی عید گاہ بیدر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔

اس وفد میں محمد نثار احمد نائب صدر، شاہ موسی محی الدین قادری ایڈوکیٹ، محمد مبشر سندے، شاہ سیف الاسلام ، حافظ طہ کلیم اللہ، محمد مجتبی خان، محمد اعجاز الحق، محمد فیاض ثنا اسٹون اور دیگر اراکین موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *