فلسطین کی ہے دنیا کی سب سے کم عمر کی صحافی

نیوز ان خبر ڈیسک

فلسطین کی جنہ جہاد دنیا کی سب سے کم عمر کی منظور شدہ صحافی ہیں۔ ان کی عمر صرف ۱۲؍ سال ہے۔ وہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔ جہاد نے صرف سات سال کی عمر میں اس وقت صحافت شروع کی تھی جب اسرائیل نے اس کے گھر کے دو افراد کو شہید کر دیا تھا۔ جنہ جہاد نیلسن منڈیلا صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔ یہاں وہ جنوبی افریقہ میں سرگرم حقوق انسانی کی تنظیموں کے علاوہ نوجوانوں کی بھی مختلف تنظیموں سے تبادلۂ خیال کریں گی۔ جنہ جہاد اب تک جنوبی افریقہ میں قیام کے دوران سابق صدر جمہوریہ کی اہلیہ گراشا مائیکل کے ساتھ ہی کئی دوسری اہم شخصیات سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔ یہ کم سن صحافی اپنی والدہ نوال کے ہمراہ جنوبی افریقہ آئی ہے۔ محترمہ نوال فلسطین کے نبی صالح گاؤں کے معروف تمیمی خاندان سے ہیں۔ وہ سماجی خدمات میں پیش پیش رہتی ہیں۔ یہاں کے باشندوں کو اسرائیل اکثر پریشان کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو جیل میں بند کردینا غاصب حکمرانوں کے روز مرہ کا معمول سا بن گیا ہے۔ جیل میں بند کیے جانے والوں میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں ۔
جنہ جہاد کو اسرائیلی فوج کے قبضے میں فلسطینیوں کی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لانے کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *