ماب لنچنگ کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ کرے حکومت: بلیاوی

پٹنہ: جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی نے ماب لنچنگ کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے. انہوں نے اتوار کو یہاں اپنی سرکاری قیام گاہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات ملک کے مفاد کے خلاف ہیں۔ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہیں قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے،جو بغیر کسی خوف کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حوصلہ کر رہے ہیں.

بہار قانون ساز کونسل کے رکن نے جمعہ کو چھپرہ اور ویشالی ضلع میں ماب لنچنگ کے واقعات کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: ہم نے پہلے بھی جھارکھنڈ میں تبریز انصاری اور یوپی اور راجستھان میں ہونے والےمتعدد واقعات کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے كقصورواروں کو سخت سے سخت سزادینے کا مطالبہکیا تھا۔

غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ملک کے مفاد میں یہ نہایت ہی ضروری ہو گیا ہے کہ ماب لنچنگ کے پیچھے کی قوتوں کو پہچانا جائے اور اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آخر یہ ٹاڈا اور مکوکا جیسے قانون کب استعمال کیے جائیں گے، ان کے بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اگر ٹاڈا اور مکوکا جیسے قانون ماب لنچنگ کرنے والوں کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے تو پھر انہیں بنایا ہی کیوں گیا ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply