ماب لنچنگ کے متاثرین کو حکومت معاوضہ دے: شکیل خاں ُ

پٹنہ: کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری او ر کدوا سے ایم ایل اے شکیل احمد خاں نے سوموار کو سارن ضلع کے بنیاپور تھانہ حلقہ میں پیغمبر پور اور کنہولی گائوں کا دورہ کرکے جمعہ کو میں ماب لنچنگ میں مارے گئے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شکیل خاں نےچھپرہ سے واپسی پر میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں ماب لنچنگ کی ہوئی متعدد واردات کے سلسلے میں وہ حکومت اور انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو اسمبلی میں بھی اٹھا ئیں گے۔

شکیل احمد خاں نے بتایا کہ مہلوکین کے ورثاء سے ملاقات کرنے کے بعد اور واقعہ کی تفتیش کرنے پر اس وارادت میں سازش کی بو آتی ہے۔ مہلوکین پر جس طرح کے الزام لگائے گئے ہیں وہ بالکل غلط اور بے بنیاد معلوم ہوتے ہیں ۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو فوری طور پر معاوضہ دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ بنیاپور تھانہ حلقہ کے پٹھوری نندلال گاؤں میں جو نوشاد عالم ، راجو نٹ اور وریش عرف ودیشی نٹ کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کیا ہے، وہ مجرمانہ سازش کا حصہ ہے ۔اس لیے حکومت اس انسانیت سوز واقعہ کی غیر جانبدار انہ جانچ کرائے اور پتہ لگائے کہ اس کے پیچھے کون ہے ۔ شکیل خاں نے مجرموں کی جلد از جلد گرفتار ی اور فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعہ اس معاملے کی سماعت کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بہار سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ماب لنچنگ روکنے کے لیے قانون بنائے ۔چھپرہ میں ماب لنچنگ کا شکار ہوئے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر شکیل خاں کے ساتھ ابرار رضا ،مدن گوپال، افضل حسین ،سارن ضلع کانگریس کے صدر اور کانگریس کے کئی کارکنان بھی موجود تھے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply