کل ہند مسابقہ حفظ و قرائت ۱۱؍ نومبر کو، فارم دستیاب

ایران کلچرہاؤس میں حفظ و قرائت کاسہ روزہ کل ہند مسابقہ ۱۳؍نومبر تک ہوگا

نئی دہلی(ڈاکٹر نشتر امروہوی): گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایران کلچرہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت مسلمین کے مبارک موقع پر بیسواں سہ روزہ کل ہند مسابقہ ٔ حفظ وقرائت قرآن کریم کا انعقاد کیا جارھا ہے۔ یہ اطلاع یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ اس کے مطابق فارم بھر نے کا عمل شروعہوگیا ہے اور پر شدہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۴؍ اکتوبر ۲۰۱۹ء ہے۔ مسابقہ ان شاء اللّٰہ ۱۱ ؍تا ۱۳ ؍نومبر ۲۰۱۹ء ایران کلچرہاؤس نئیدہلی میں منعقد ہوگا۔ اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات اور توصیفی اسناد بھی عطا کی جاتی ہیں، اور حفظ وقرائت کے زمرہ میں اول مقام حاصل کرنے والے حضرات کو ایران میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مسابقہ میں شرکت کے لیے بھیجا جاتاہے۔اس میں ہر مسلک ومکاتب فکر کے طلبہ واساتذہ شرکت کرتے رہے ہیں۔ مسابقہ میں شرکت کے لیے فارم ایران کلچر ہاؤس کی ویب سائٹپر بھی دستیاب ہے۔
شرکت کنندگان پر شدہ فارم اسکین کرکے ایران کلچرہاؤس کے ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ جاری شدہ ریلیز کے مطابق اس مسابقہ کا مقصد دینی طلاب کی زندگی کے تمام امور میں قرآنی تعلیمات پر عمل کی ترغیب ، قرآن کریم کی صحیح تلاوت، حفظ وتجوید کے ساتھ ساتھ اس کے معانی وتفسیر میں دلچسپی پیداکرنا ہے تاکہ امت مسلمہ اس کتاب مقدس سے وابستہ ہوکر دنیا وآخرت کی سعادت سے ہمکنار ہوسکے اور دنیا کو امن وآشتی کا پیغام سنایا جاسکے، نیز نئی نسل کے حفاظ وقراء کی حوصلہ افزائی کے ہمراہ مدارس اسلامیہ میں فن تجوید کو فروغ بھی مل سکے اور نسل نو میں فن تجوید کی دلچسپی کی خاطر اس طرح کے مسابقات کا انعقاد کرکے قرآنی تعلیمات اور اس کے تلفظ ومخارج سے تلاوت قرآن کریم کو عام کیاجاسکے۔

ویب سائٹ:
newdelhi.icro.ir

ای میل :
ichdelhi@gmail.com

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply