معروف کرکٹ کمنٹیٹر ٹونی کوزیئر اب اس دنیا میں نہیں رہے

tony1

نئی دہلی، ۱۲ مئی ( نامہ نگار): ۱۰ جولائی ۱۹۴۰ کو برج ٹاؤن بارباڈوس میں پیدا ہونے والے معروف کمنٹیٹراور کرکٹ صحافی ٹونی کوزیئر آج ۱۱ اور ۱۲ مئی کی درمیانی شب میں اس دنیا سے چل بسے، ۷۵ سالہ ٹونی گردن اور پاؤں میں انفیکشن سے جوجھ رہے تھے، ۳ مئی کو ان کو اسپتال میں انفیکشن کی جانچ کے لیے داخل بھی کرایا گیا تھا۔

کرکٹ کی دنیا کے انسائیکلوپیڈیا کہے جانے والے ٹونی کوزیئر نے اپنی تعلیم کا آغاز کارلیٹن یونیورسیٹی، اوٹاوا میں جرنلزم سے کیا تھا اور ۱۹۵۸ میں نو جوانی ہی میں نامہ نگاری سے اپنے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے ۱۹۶۱ میں ”بارباڈوس ڈیلی نیوز“ نامی اخبار میں ریٹائرڈ کرکٹر ایورٹن ویکیس کے ساتھ ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی تھیں۔  ٹی وی، ریڈیو اور کرکٹ صحافت میں ۵۸ سال تک خدمات انجام دینے والے ٹونی کئی کتابوں کے بھی مصنف رہے ہیں۔

دنیا بھر میں اپنی آواز سے پہچان بنانے والے ٹونی کوزیئر نے کمنٹیٹری کا آغاز ریڈیو پر ۱۹۶۵ میں ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان ہو رہے میچ کی کمینٹری سے کیا تھا۔ وہ بی بی سی کی ٹیسٹ میچ کی اسپیشل کمینٹیٹری ٹیم کے رکن بھی تھے، نیز آسٹریلیا میں ”چینل نائن“ اور ”اسکائی اسپورٹس“ کے لیے بھی انھوں نے کمنٹیٹری کی تھی۔ دسمبر ۲۰۱۱ میں کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایم سی سی کی لائف ممبرشپ جیسے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

بی بی سی کے کرکٹ نامہ نگار جانیتھن ایگنیو نے کہا ہے کہ ” ٹونی ٹی وی اور ریڈیو دونوں پر بال بائی بال کمینٹری میں ماہر تھے۔“

صرف ایک کمینٹیٹر ہی نہیں تھے ٹونی، بلکہ بہت اچھے کھلاڑی بھی تھے۔ وہ بارباڈوس کی ہاکی ٹیم میں گول کیپر اور بارباڈوس کے دو کرکٹ کلب وانڈرس اور کارلٹن میں صف اول کے بلے باز بھی رہے ہیں، مگر بی بی سی اور دوسری میڈیا ایجنسیوں کے لیے اپنی کمینٹری کے ذریعہ انھوں نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *