منصوبہ بند اخراجات میں رواں مالی سال کے مقابلے 15.3 فیصد کا اضافہ

وزیرخزانہ جناب ارون جیٹلی
وزیرخزانہ جناب ارون جیٹلی

نئی دہلی، 29فروری:17-2016 کے عام بجٹ کیلئے کل اخراجات 19.78 لاکھ کروڑ روپے دکھائے گئے ہیں جس میں منصوبہ بند اخراجات 5.50 لاکھ کروڑ روپے، جبکہ غیر منصوبہ بند اخراجات کیلئے 14.28 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ بند اخراجات میں رواں مالی سال کے مقابلے 15.3 فیصد کا ضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں عام بجٹ 17-2016 پیش کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بند اخراجات میں زراعت، آب پاشی، صحت ، عورتوں اور بچوں کی ترقی سمیت سماجی سیکٹر، درجہ فہرست ذاتوں اورقبیلوں ، اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *