میجر ایس ڈی سنگھ آیورویدک میڈیکل کالج کو ملی بڑی کامیابی

نئی دہلی : آیور ویدک تعلیم کے میدان میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے میجر ایس ڈی سنگھ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، فرخ آباد نے اس سال پھر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔یہاں تعلیم کے بہترمعیار کو دیکھتے ہوئے وزارت آیوش، حکومت ہند اور مرکزی کونسل برائے ہندوستانی طب (سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسین، سی سی آئی ایم)، نئی دہلی نے تعلیمی سال 2019-20 کے لیے بی اے ایم ایس اور ایم ڈی ؍ایم ایس میں داخلہ کیمنظوری دے دی ہے۔

مرکزی حکومت اورسی سی آئی ایم کے فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ نے کہا ہےکہ میجر ایس ڈی سنگھ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ایک دہائی سے زیادہ عرصے سےآیور ویدک تعلیم کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ کالج میں بی اے ایم ایس اور ایم ڈی ؍ایم ایس کی پڑھائی کے لیے منظوری ملنے کے بعد تعلیمی سال 2019-20 کے لیے داخلہ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزارت آیوش کی طرف سے کرائی جا رہی مرکزی کاؤنسلنگ میں بھی شمارہ نمبر 569 پر کالج کا نام درج کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ملک میں چل رہےسبھی آیور ویدک کالجوں کو وزارت آیوش، حکومت ہند اور سی سی آئی ایم کی طرف سےہر سا ل کورس چلانے کی منظوری دی جاتی ہے۔ اس بارے میں وزارت کی ویب سائٹ پر بھی مکمل معلومات موجود ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply