میر فراست علی کا اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی،(نامہ نگار): نامور شاعر، صحافی، سیاستداں اور وطن عزیز کے محبوب لیڈر سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر بی جے پی تلنگانہ اقلیتی سیل کے ترجمان میر فراست علی باقری نے تعزیت پیش کرتے ہوئے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ میر فراست علی باقری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپئی ایک عظیم انسان اور ملک کے سچے ہمدرد اور بے مثال کردار کے حامل شخص تھے۔ انہوں نے ملک کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

میر فراست علی باقری نے کہا کہ واجپئی جی کو امن پسند اور سیکولرازم کے حوالے سے بھی ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کو ملک کے لیے ایک بڑا اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے بانی صدر ہمیشہ سبھی کو ایک ساتھ  لے کر چلنے کے حامی رہے۔ اٹل بہاری واجپئی کے انتقال سے سیاست کے میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے، شاید اس کا پر ہونا ناممکن ہے۔ میرفراست علی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ایک معزز شہری ہی سے محروم نہیں ہوا ہے بلکہ اس نے اپنا ایک حقیقی رتن بھی کھو دیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *