وزیر اعظم مودی نے کی برطانیہ کے شاہی جوڑے سے ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ برطانیہ کا شاہی جوڑا
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ برطانیہ کا شاہی جوڑا

نئی دہلی، ۱۲ اپریل (نامہ نگار): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دوپہر حیدرآباد ہاؤس میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ مڈلٹن سے ملاقات کی۔ دونوں شاہی جوڑے نے آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم مودی کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔

قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کل دہلی پہنچے تھے، جہاں انھوں نے سب سے پہلے انڈیا گیٹ پر پہلی عالمی جنگ میں شہید ہونے والے ۷۰ ہزار ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں بنائے گئے امر جوان جیوتی میموریل پہنچ کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس شاہی جوڑے نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر بھی گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ولیم اور کیٹ ہندوستان کے بعد ۱۴ اپریل کو بھوٹان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں سے واپسی پر یہ دونوں برطانیہ روانہ ہونے سے پہلے ۱۶ اپریل کو محبت کی لافانی یادگار تاج محل کا بھی دورہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *