وزیر اعلیٰ نے ایس سی ایس ٹی کاروباری منصوبہ کا افتتاح کیا

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سنیچر کویہاں ادھیویشن بھون میں ’انوسوچت جاتی جن جاتی ادیمی یوجنا‘(ایس سی ایس ٹی کاروبارمنصوبہ) کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے کہا: سب سے پہلے میں محکمۂ صنعت کو اس بات کے لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ اس نئے منصوبہ کا خاکہ تیار ہوا اور اس کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ تین ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں 500 افراد کا انتخاب ہوا ہے، انہیں ٹریننگ دینا ہے۔ 135 افراد کو ٹریننگ دی جاچکی ہے اور 150 افراد کی ٹریننگ شروع ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبہ کے مستفیضوں کے لیے کم سے کم اہلیت انٹر میڈیٹ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اہل مستفیضوں کی فہرست میں ایم ایس سی، بی ٹیک، بی ایس سی، گریجویٹ اور آئی ٹی آئی جیسے سند یافتہ کا انتخاب ہوا ہے۔ ایسے کاروباری ایس سی ایس ٹی سماج کے لوگوں کو ترغیب دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے چلے آرہے منصوبوں کا فائدہ بھی ایس سی ایس ٹی سماج کو ملتا رہے گا۔

اس منصوبہ کے تحت مستفیضوں کو 10 لاکھ روپے ملیں گے ، جس میں سے 5 لاکھ روپے خصوصی حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت سبسڈ ی کی شکل میں فراہم ہو گا اور باقی کے 5 لاکھ روپے غیر سودی قرض کی شکل میں 84 قسطوں میں ادا کر نا ہو گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *