پتنجلی آٹا نوڈلس، میگی، یپی غیر معیاری پائے گئے

وی کے ورما، تصویر: بشکریہ اے این آئی
وی کے ورما، تصویر: بشکریہ اے این آئی

میرٹھ، ۳ اپریل (ایجنسی): یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی سمیت تین کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ کھانے کی اشیاء طے شدہ پیمانے پر کھری نہیں اتری ہیں۔ میرٹھ کے فوڈ سیکورٹی اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ایس ڈی اے) نے پتنجلی آٹا نوڈلس، میگی اور یپی کی جانچ کرنے کے بعد پایا کہ کھانے کی یہ اشیاء طے معیار سے نیچے ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگس ڈپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر، وی کے ورما نے خبرساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ فروری ماہ میں میرٹھ سے جمع کیے گئے پتنجلی نوڈلس، میگی اور یپّی کے نمونے کی جانچ کی گئی، لیکن یہ اشیاء معیار پر کھری نہیں اتریں۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے پایا کہ ان تینوں کمپنیوں کے مال معیار سے نیچے تھے۔ کمپنی اور ان سامانوں کو بیچنے والوں کو نوٹس بھیجا جائے گا اور انھیں اس کا جواب دینا ہوگا۔‘‘

جانچ کرنے والی ٹیم نے ان تینوں کمپنیوں کی اشیاء میں ملائے جانے ایک مادّہ کی طے شدہ مقدار ایک فیصد سے زیادہ پائی اور کہا کہ یہ اشیاء کھانے کے لیے معیاری نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *