پرانی دہلی کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کا جشن منایا گیا

نئی دہلی، (نامہ نگار): وطن عزیز کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی راجدھانی دہلی کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد ہوا، جس میں مجاہدین آزادی کو یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسی سلسلے میں المصباح سینئر سیکنڈری اسکول باڑہ ہندوراؤ میں جھنڈا سلامی پروگرام منعقد ہوا۔ پیر زادہ الحاج انوار احمد قریشی کی سرپرستی میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر نے شر کت کی۔ اس موقع پر جگدیش ٹائٹلر نے آزادی کے سبھی متوالوں کو اپنا سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی تمام مذاہب کے ماننے والوں نے مل جل کرلڑی، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دہلی کے سابق رکن اسمبلی راجیش جین نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے ملک کے لیے جو قربانیاں پیش کیں ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے اور آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔

اس موقع پر یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے الحاج پیرزادہ انوار قریشی نے کہا کہ وطن عزیز کو آزادی دلانے کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت سبھی نے قربانیاں پیش کیں اور انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کیا، جن لوگوں نے ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں، ان کے جذبات کی قدر اور ان کا اعتراف کرنا چاہیے۔ اس موقع پر المصباح سینئر سیکنڈری اسکول کی طا لبات نے کئی رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔ تقریب کے مہمانان کے ہاتھوں اول، دوئم اور سوئم آنے والی طالبات کو انعا مات بھی تقسیم کیے گئے اور تعلیمی میدان میں نمایاں خد مات ادا کر نے والی اسکول کی ٹیچرس کو بھی انعا مات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر المصباح اسکول کے اساتذہ میں رضا احمد صدیقی، غزالہ صاحبہ، انصار حسین، محشر صاحبہ، تفضیل حسین و دیگر ٹیچر اور والدین موجود تھے۔ خصوصی شرکامیں نعیم احمد پیر جی، محمد سلمان جاوید، محمد سعیدخان، نسیم قریشی، پریم ودھوا، حاجی محمد فہیم، اقبال شاہ جی، گرچرن داس، پرتاپ نارائن، فاروق ذکی، محمد عامر قریشی، حاجی حفیظ الدین، عبداللہ خباب سمیت کثیر تعداد میں مقامی و معززین شہر نے شرکت کی۔

دوسری جانب فراشخانہ میں واقع زوبی پبلک اسکول میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف جماعتوں کے درجنوں طلبا نے حب الوطنی کے نغمے، نظمیں اور آزادی سے متعلق پروگرام پیش کیے اور ناظرین سے داد و تحسین حاصل کی۔ اس موقع پراسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر انیس درانی نے مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مجاہدین آزادی کا مختصراً تعارف کرایا۔ مہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہند کے اہم رکن مولانا ضیا ء اللہ قاسمی نے آزادی کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام کی تعریف اور حو صلہ افزائی کی۔ مولانا ضیاء اللہ نے بچوں کو یو م آزادی کے واقعات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ملک کے باشندوں کو متحد رہنے کا پیغام دیتا ہے اور مجاہدین آزادی کی بھی خواہش تھی کہ ہمارا ملک ایک عظیم جمہوریت پسند ممالک میں شمار کیا جائے۔ سماجی کارکن اے آر آزاد نے تحریک آزادی کے واقعات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں آزادی کے سپاہیوں سے سبق حاصل کرنا چا ہیے، کس طرح آزادی کے متوالوں نے ملک کو آزاد کرانے کی لگن میں پھا نسی کے پھندوں کو ہنستے ہنستے چوم لیا اور اپنے جان و مال کو وطن کی راہ میں قربان کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ وطن اور وطن کی ترقی اور خوشحالی کے آگے کوئی چیز بڑی نہیں ہے، نیز ہمیں اپنے وطن پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین ازلان شاہ کے علاوہ اسکو لی اساتذہ میں آسیہ، عتیقہ، امرین، ایمن ،آفرین، ثمیہ، اروبا، نبیلا اور سنبل کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیچر اور اسٹوڈنٹس بموجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *