پٹنہ کے ایس پی ورما روڈ میں لینوو کے نئے اسٹور کا افتتاح

اپنے ۲۷؍ویںاسٹور کے ساتھ کمپنی نے بہار میں اپنی آف لائن موجودگی کو مستحکم کیا
پٹنہ: انڈسٹریل ایریا کی معروف کمپنی لینوو انڈیانے منگل کویہاں ایس پی ورما روڈ میں اپنے نئے خصوصی اسٹور (آئی اسکوائر) کاافتتاح کیا۔ لینوو پورے ملک میں اپنی موجودگی میں تیزی سے  توسیع کر رہیہے ۔اسی کڑی میں کمپنی نے بہار میں چھٹے ایکسکلوسو اسٹور اور مشرقی حلقے میں۲۷ ویں اسٹور کو لانچ کیا ہے۔ یہ برانڈ بہت ہی تیزی سے آف لائن بازار میں اپنی  موجودگی درج کرا نے کے ساتھ اپنے چینل کی توسیع کر رہا ہے۔ پٹنہ کے آئی ٹی ہب مانے جانے والے ایس پی ورما روڈ میں واقع  یہ اسٹور گاہگوں کو لینوو کی مصنوعات اور بہتر ین خدمات فراہم کرانےمیں مدد کرے گا۔ اس مشرقی حلقہ کے سب سے بڑے لینوو اسٹور کا افتتاح منگل کو مہمان خصوصی نوین کجریوال (جی ایم، ایسٹ لینوو) مہمان اعزازی ہیمنت بگھیل (آر ایم، ایسٹ لینوو) اور پرنو کمار (ایریا سیلس منیجر، بہار) کے ذریعہ مشترکہ طور سے فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔
اسٹور لانچ کے موقع پر لوگوںسےخطاب کرتے ہوئے لینوو انڈیا کے جنرل منیجر، کنزیومر ایسٹ اینڈ اوورسیز، نوین کجریوال نے کہا کہ ہم ایس پی ورما روڈ ، پٹنہ میں لینوو اسٹور شروع کرکےبیحد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار مہینے میں مشرقی حلقہ میں ۱۰؍ اور نئے اسٹور کھولنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لینوو کا بہار میں۱۸؍ فیصد حصہ ہے جبکہ مشرقی حلقہ میں ۲۱ء۱؍  فیصد حصہ ہے۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply