چوبیس فروری کو منعقد ہوگی ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی سالانہ کانفرنس

نئی دہلی، ۲۳ فروری: پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی سالانہ کانفرنس کل، یعنی ۲۴ فروری، ۲۰۱۶ بروز بدھ یہاں وِگیان بھون میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا آغاز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ کریں گی، جب کہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی و اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی تقریر سے کانفرنس کا اختتام ہوگا۔

اقلیتوں کی ترقی پر مرکوز اس ایک روزہ کانفرنس کے دو تکنیکی اجلاس ہوں گے۔ اس کے پہلے اجلاس کا موضوع ہوگا ’’حکومت ہند کی اقلیتوں کی ترقی سے متعلق اسکیمیں ۔ ایک جائزہ‘‘ جس پر قومی اقلیتی کمیشن کے رکن پروین ڈاور تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ دوسرے تکنیکی اجلاس کا موضوع ہوگا ’’ریاستی اقلیتی کمیشنوں کا طریقِ کار ۔ مسائل و چنوتیاں‘‘ جس پر قومی اقلیتی کمیشن کی رکن میبل ربیلو روشنی ڈالیں گی۔

یہ کانفرنس قومی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ اس کانفرنس کا تھیم اقلیتوں، ریاستی اقلیتی کمیشنوں، ریاستی حکومتوں اور خاص کر اقلیتی فلاحی محکموں اور رضاکار تنظیموں کو دھیان میں رکھ کر طے کیا جاتا ہے۔ پچھلی سالانہ کانفرنس ۲۰۱۵ میں منعقد کی گئی تھی، جس کا تھیم تھا ’’ہندوستان میں اقلیتی تعلیمی اداروں کی ہنرمندی کا فروع‘‘ اور ’’ہندوستان میں کارپوریٹ گھرانوں کی سماجی ذمہ داریاں اور اقلیتوں کی ترقی‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *