ڈاکٹر جسیم محمد ’بھارت گوروسمان۔۲۰۱۶‘ کے لیے نامزد

جسیم محمد
جسیم محمد

اخلاقی اور سماجی ذمہ داریوں کو نبھانا ہی زندگی کا مقصد ہے: جسیم محمد

علی گڑھ: ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن، نئی دہلی نے اے ایم یو کے سابق طالب علم،معروف مصنف اور سماجی کارکن ڈاکٹر جسیم محمد کو ’سوچھ بھارت مہم‘ کو فروغ دینے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کے لیے ’بھارت گورو سمان۔۲۰۱۶ ‘سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں۱۰؍ دسمبر کو عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر نئی دہلی میں واقع روسی کلچرل سینٹر میں دیا جائے گا۔
اس اعزاز کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹر جسیم محمد نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دین اسلام میں صفائی اور پاکی کو اہم مقام دیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ’سوچھ بھارت ابھیان‘ سے انہوں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ترغیب پائی ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا: اے ایم یو اور علی گڑھ نے میری شخصیت اور سوچ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے لیے میں ہمیشہ ان دونوں کا احسان مند رہوں گا۔ ‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ دینے کے لیے ’ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن ‘ کے صدر شمیم اے خان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر جسیم محمد غازی پور ضلع کے اسیا گاؤں کے رہنے والے ہیں ۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ’دی علی گڑھ موومنٹ ‘ میگزین کے ایڈیٹر ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں جس میں’ فرش سے عرش تک ‘ اہم ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے اے ایم یوکے اقلیتی کردار کے حوالے سے ’دی اے ایم یو‘ نامی کتاب بھی تحریر کی ہے۔

erahi-feature

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *