کل ہوگی صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈس کی تقسیم

پرنب مکھرجی، صدرِ جمہوریۂ ہند
پرنب مکھرجی، صدرِ جمہوریۂ ہند

نئی دہلی، ۲۷ مارچ (نامہ نگار): صدرِ جمہوریہ پرنب مکھرجی ملک کی معزز شخصیات کو کل پدم ایوارڈس سے نوازیں گے۔ اس سال پانچ اہم شخصیات کو پدم وِبھوشن، آٹھ کو پدم بھوشن اور ۴۳ افراد کو پدم شری اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ تقسیم ایوارڈ کی تقریب راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جائے گی۔

جن اہم شخصیات کو پدم وِبھوشن انعامات کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان کے نام ہیں: دھیرو بھائی ہیرا چند امبانی (پس از مرگ)، اویناش کملاکر دیکشت، جگموہن، ڈاکٹر یامنی کرشناموتھی اور شری شری روی شنکر

پدم بھوشن انعامات کے لیے منتخب کیے گئے افراد ہیں حفیظ سرابے کنٹکریکٹر، ڈاکٹر برجندر سنگھ ہمدرد، انوپم پشکر ناتھ کھیر، پالونجی شاپورجی مستری، سائنا نیہوال، ونود رائے، ڈاکٹر اَلا وینٹک راما راؤ اور ڈاکٹر دوور ناگیشور ریڈی

جن اہم شخصیات کو پدم شری ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر مائل سوامی انّا دورئی، مدھر آر بھنڈارکر، اجے دیوگن، دیپکا کماری اور محمد امتیاز قریشی کے نام شامل ہیں۔ پدم شری ایوارڈ کل ۴۳ لوگوں کو دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *