کیرل اسمبلی انتخابات: ایس ڈی پی آئی کاانتخابی منشور جاری

IMG KRL

کالی کٹ، ۱۲ مئی ( پریس ریلیز): سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید، سابق قومی صدر ای ابوبکر، ریاستی صدر ایڈووکیٹ کے ایم اشرف نے کیرل کے اسمبلی انتخابات ۲۰۱۶ کے لیے آج انتخابی منشور جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی اور سماجوادی پارٹی نے انتخابی معاہدہ کیا ہے اور ایس ڈی پی آئی کے ۸۹ اور سماجوادی پارٹی کے ۹ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کیرل شاخ نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدہ کیا ہے، ان میں خصوصی طور پر چند نکات اہم ہیں۔ منشور میں وعدہ کیا گیا ہے کہ سب سے پہلے ریاست میں بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کے لیے قانون نافذ کیا جائے گا۔ میونسپل، گرام پنچایت اور کچی آبادی والے علاقوں کی ترقی کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہوئے اضافی گرانٹ جاری کیا جائے گا۔ بی او ٹی سسٹم کو ختم کیا جائے گا اور عوام سے ٹول گیٹ رقم وصول نہیں کیا جائے گا۔ بیرون ممالک کے تعاون سے ریاست میں صنعت و تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ صنعتی ضروریات کے لیے کم از کم قیمت میں بجلی اور پانی فراہم کیا جائے گا۔ ہر سال خصوصی فنڈ کے ساتھ ایک مکمل زرعی بجٹ پیش کیا جا ئے گا۔ زرعی پیداوار کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ عوامی صحت کے نظام کو با اختیار اورجدید بنایا جائے گا۔ پرائیویٹ صحت مراکز کے استحصال کو سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *